نیپال اقرا فاؤنڈیشن کی نویں جنرل اجلاس میں نرس سیما خان کو اعزاز سے نوازا گیا

11 اگست, 2018

بانکے، 11اگست : (کیئر خبر) نیپال اقرا تعلیمی فاؤنڈیشن بانکے کی 9 نویں جنرل اجلاس نیپال گنج میں اختتام پذیر ہوا۔ فاؤنڈیشن کے صدر عبدالقوی (شکتی کمار بنسکار)کی صدارت میں ہوئی اجلاس میں غیر سرکاری تنظیم مہا سنگھ کی صدر سپنا بھٹرائی خصوصی مہمان کی طور پر شریک تھیں۔ پروگرام میں تنظیم کو قانونی طور پر مدد کر رہے ایڈوکیٹ بشوجیت  تیواری کو دس ہزار نقد کے اعزازی سند سے نوازا گیا۔اسی طرح مسلم سماج سے طبی شعبہ میں سرکاری ملازمت میں داخل ہوکر انتہائی کٹھن علاقہ میں نازک حالت میں بھی عوام کی خدمت کرتے رہنے اور اقرآ کی جنرل رکن ہونے کی حالت میں عوام کی صحتی خدمات میں لگی رہنے والی سیما گھرتی مگر خان کو بھی اعزازسے نوازا گیا۔ محترمہ خان نے خود کو سرکاری ملازمت میں کام کرنے کی وجہ سے تنظیم کی جنرل رکن نہیں رہ سکتی پھربھی تنظیم میں رہ کر عوام کی خدمت کا موقع دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

نیپال اقرآ فاونڈیشن تعلیم، صحت اور پانی کے شعبہ میں کام کررہا ہے اس کی اطلاع تنظیم کی سکریٹری ساہرہ بانو نے دی۔ مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائی سپنا بھٹرائی نے اقرآ فقراء و مساکین کے حق میں کام کر رہا ہے اس کی کارکردگی سے ہم بڑےمتاثر ہوئےاور مستقبل میں ہم ان کے تعاون کے لئے ساتھ ہیں۔

 اسی طرح ایڈوکیٹ بشوجیت تیواری نے کہاکہ مجھے اعزاز بخشنے کے لئے تنظیم کو قانونی طور ساتھ دینے لئے ہمہ وقت تیار ہوں۔ ساتھ ہی نرینا پور کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔

اس جنرل اجلاس کے موقع پر تنظیم نے کمپیوٹر اورسیلائی تدریب حاصل شدہ کو توصیفی سند سے نوازا۔ اجلاس کے اختتام پر شکتی کمار بنسکار نے ایک سال میں ایک کروڑ کے برابر کام کرنے کا دعویٰ کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter