بھارت نے نیپالی سرحد پر طویل سڑک کی تعمیر اسٹارٹ کردی ؛ نیپال کو اعتراض

8 اگست, 2018

بھیمدت نگر، 8 اگست: (رس س) کنچن پور کو بھیم دت نگر پالیکا -9 کی برھمدیو کے پاس سرحد کے نزدیک ہندوستان نے یکطرفہ سڑکوں کی تعمیر کر ررہا ہے۔

ہندوستان-نیپال کی سرحد پر کھمبا نمبر نمبر 3 کے قریب اپنی زمین کا دعوی کرتے ہوئے مضبوط سڑک کی تعمیر کررہا ہے. ہندوستان نے ٹنک پور بیریج سے شمالی جانب برہمدیو بازار کی سرا تک قریب ایک ہزار تین سو میٹر سڑک  کی تعمیر کرنے پر برہمدیو کی عوام ر نے مخالفت کیا۔

بھیم دت نگر پالیکا -9  کے وارڈ صدر رام ناتھ نے کہا ہندوستان نے نیپالی فریق سے ہم آہنگی نہ کر کے لگ بھگ دو سو میٹر دور تک نیپالی زمین میں سڑک بنانا شروع کر دیا ہے۔ سرحد کھمبا نمبر 3 گم ہونے کی وجہ سے لمبے عرصہ سے وہاں تنازع ہوتا رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے نیپال ہندوستان مشترکہ ٹیم نے اس علاقہ کا سروے کیا تھا۔ سروے کے بعد ٹنک پور آبی گزرگاہوں کی سیڑھی (ٹنک پور سے ایک ہزار میٹر شمال کی جانب بجلی آفس میں تعمیر شدہ سیڑھی) کو نیپال ہندوستان کی سرحد مانا گیا تھا۔

منگل کے روز کنچن ہور کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کمار بہادر کھڈکا کے ساتھ سیکورٹی اداروں کی ٹیم نے سڑک کی تعمیر کی جگہ کا دورہ کیا. "سڑک کی تعمیر میں ہندوستانی فریق نے ہم سے ہم آہنگی نہیں کیا ہے۔ ” انہوں نے کہا، "اس علاقے میں لمبے عرصے سے تناع چل رہا تھا مشترکہ ٹیم جب سرحد کی تحدید کر دے گی اس کے بعد ہی بھارتی فریق کو ہم نے سڑک کی تعمیر کی تاکید کیا ہے "کہا ۔ بھارت میں سڑک کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔اس علاقے میں دو مہینے سے بھارت ٹیندر کے ذریعہ مضبوط سڑک تعمیر کر رہا ہے. (تصویر دستیاب ہے)

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter