بھارت کےمعروف مزاحیہ شاعر اسرار جامعی حالات کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور

28 جولائی, 2018

نئی دہلی :بھارت کے معروف طنز و مزاح کے شاعر اسرار جامعی ان دنوں جن حالات سے گذر رہے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں ۔اسی سالہ اسرار جامعی انتہائی کسمپری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔او ران ہی حالات میں ان کی پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے ۔ڈاکٹروں نے آپریشن کی صلاح دی مگر رقم نہ ہونے او ر طوالت عمر کے وجہ سے آپریشن نہیں کروایا ۔

جب اس معروف شاعر کے حالات کی خبر جب مولانا آزاد یونیورسٹی کے چانسلر فیروز احمد بخت کو ہوئی تووہ فوراً ان سے ملاقات کے ان کے مکان پہنچ گئے ۔ان کا حالت کا دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہیکہ کئی دنو ں سے فاقہ ہے ۔ او ربہت کمزوری ہوگئی ہے ۔فیروز بخت نے کہا کہ ان کی دیکھ ریکھ کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ایک تو انہوں نے شاد ی نہیں کی او ران کے بھائی نے انہیں دھوکہ دیا او رکروڑو ں کی جائداد پر قبضہ کرلیا ہے ۔ فیروز نے کہا کہ اسرار جامعی نے اپنے بھانجیو ں کی بھی بہت مدد کی ۔ لیکن آج سبھی نے ان کی مدد کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسرار جامعی کا انتقال ہوا سمجھ کر حکومت نے ان کا وظیفہ بھی بند کردیا ۔ مقامی رکن اسمبلی نے بھی ان کی کوئی مدد نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ بڑے دکھ اورشرم کی بات ہے کہ اردو کے اس معروف شاعر کو بے درداردو طبقہ اور ملک کے لوگوں نے ایک درد ناک انداز میں چھوڑدیا ہے ۔ فیروز بخت نے ملت اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ و ہ اسرار جامعی کی مدد فرمائیں ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter