صدی کا طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا؛ نیپال میں ١١ بجے شب سے صبح 4 بجے تک گرہن رہیگا

نیپال میں ١١ بجے شب سے صبح 4 بجے تک گرہن رہیگا

27 جولائی, 2018

اکیسویں ویں صدی کا طویل ترین چاند گرہن آج  یعنی 27جولائی کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق طویل دورانیے کاہونے والایہ چاند گرہن بر صغیر میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

ماہرینِ فلکیا ت کے مطابق صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا دورانیہ 6 گھنٹے 14 منٹ ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 42منٹ اور57 سیکنڈ ہوگا۔

پاکستان میں چاند گرہن27 جولائی کی رات 10بج کر14 منٹ پر؛ بھارت میں پونے گیارہ بجے ؛ نیپال میں گیارہ بجے شروع ہوگا اوراختتام 28جولائی کو صبح 4 بج کر 28 منٹ پر ہوگا۔

علماے کرام نے اس موقع پر نمازوں اور استغفار کے اہتمام کی تلقین کی ہے

ماہرین نے مزید بتایا کہ 27جولائی کی رات مریخ بھی زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter