متحدہ عرب امارات کے لیبرمعاہدے میں ترمیم پر بحث

25 جولائی, 2018

کاٹھمنڈو، 25 جولائی(کیئر خبر) : متحدہ عرب امارات کے سفیر سعید حمدان محمد النقبی اور نیپال کے وزیر برائے لیبر گوکرنا راج بسٹ کے درمیان لیبر معاہدے میں ترمیم سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا.

وزارت نے ماضی میں نیپال اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہوئے مزدوری سے متعلق معاہدے کوکارکنوں کے تبادلے کے ساتھ منسلک، دوممالک کے لئے زیادہ سے زیادہ فوائد کو یقینی بنانے کے  متعلق منگل کو بحث کی جانکاری دی.

 وزیر بسٹ نے کہا :متحدہ عرب امارات میں جانے والے نیپالی مزدوروں کی انتخاب کی شکل کو شفاش بنانا اور غیر ضروری ثالثی(ایجنٹ) کی موجودگی کی وجہ سے اضافی چارجز مجبورا ادا کرنے سے نجات، مزدوروں کے متعلق مسائل کو آسانی سے حل کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ تشکیل دیا گیا مشترکہ کمیٹی قائم کر کے عمل در آمد کیا جائے تو مزدوروں کے تبادلہ کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مدد ملے گی۔

متحدہ عرب امارات کا مطالبہ اور ضرورت کے مطابق نیپال میں ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنا اور افرادی قوت کی بحال کے امکانات کے متعلق آنے والے دنوں میں گہرائی کے ساتھ دوطرفہ بات چیت  کے بعد  مناسب طریقہ اور قاعدہ اپنانا ہی مناسب ہوگا ، انہوں نے واضح کیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر النقبی نے کہا ڈاکٹروں، انجنیئروں اور نرس سمیت ہنرمند افرادی قوت والوں کو اعلی معاوضہ کے مواقع ہیں۔ ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ منزل مقصود ملک کے مطالبہ کے مطابق ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنا، اور نیپالی مزدوروں کی پروڈکٹیوٹی بڑھاکرملک میں ہی روزگاری کے مواقع پیدا کرنے میں وزارت کی اولیت کو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے ضرورت کے مطابق مدد، اور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

اس موقع پر نیپالی کارکنوں کے لئے روزگاری کے مزید ممکنہ مواقع، دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مزدوری کے متعلق اصلاحاتی مواقع،اور متحدہ عرب امارات مین رہنے والے مزدوروں کی کاروباری سیکورٹی وغیرہ پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter