مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کا قیام ۱۹۸۷ء میں ہوگیا تھا: اقبال احمد شاہ 

23 جولائی, 2018

کاٹھمانڈو ۲۲؍ جولائی (کےئر خبر)
کاٹھمانڈو میں منعقد مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے پہلے سیمینار’ اسلام دین رحمت‘ میں سابق وزیر حکومت نیپال مسٹر اقبال احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا: کہ مرکزی جمعیت کا قیام ۱۹۸۹ء نہیں ہے بلکہ ۱۹۸۷ء ہے جس میں بھارت کے مایہ ناز سلفی عالم دین مولانا عبد الوہاب خلجی بحیثیت مشاہد و مبصر شریک تھے اور ایک عبوری کمیٹی جس میں بذات خود میں (اقبال شاہ) مولانا عبد اللہ مدنی ، جناب طاہر صاحب بہوری سمیت پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کاٹھمانڈو کے بعد بہوری بیر گنج میں جمعیت کی میٹنگ ہوئی۔جامعہ سراج العلوم میں مولانا عبد اللہ مدنی نے ملک کے اہم سلفی علماء ودانشور کو دعوت دی، لوگ آئے مگر بعض لوگوں کی وجہ سے حتمی کمیٹی کا اعلان نہ ہوسکا۔
مسٹر اقبال شاہ نے موجودہ جمعیت کے ناظم عزیز الرحمن صاحب کے بیان کو درست کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ۱۹۸۹ء کی میٹنگ مولانا عبد الرؤف رحمانی کی صدارت میں ہوئی تھی ، یہ بات غلط ہے ، سچ یہ ہے کہ اس میٹنگ میں بھی مولانا عبد الرؤف موجود نہیں تھے، ہاں ان کے نہ ہوتے ہوئے بھی انہیں امیر ضرور بنا دیا گیا تھا۔
خیال رہے مسٹر اقبال شاہ جمعیت کی پہلی کمیٹی میں محاسب رہ چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter