برطانیہ نے اسلحے کی فروخت دگنی کر دی

19 جولائی, 2018

برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کو اسلحے کی فروخت تقریباً دگنی کر دی ہے

اسلحے کی تجارت کے خلاف کام کرنے والے گروپ کے مطابق برطانوی حکومت نے 2017 میں ایک اعشاریہ 5ارب پونڈ مالیت کے اسلحہ معاہدوں کے لیے لائسنس منظور کیے، جبکہ 2016 میں ان کی مالیت 820 ملین پونڈ تھی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی اسلحہ فروخت کے نظام کی نگرانی نہ ہونے کے برابر ہے اور اس حوالے سے کوئی ضوابط موجود نہیں کہ ہتھیار خریدنے والے ممالک انہیں بعد میں کیسے اور کس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی برطانوی فہرست میں سے 18 کے لیے اسلحہ فروخت کی منظوری دی گئی جن میں سعوی عرب، اسرائیل، بحرین، مصر اور چین شامل ہیں۔

اسلحہ مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ تھریسامے کی حکومت ایسے کئی ممالک کو کھل کر ہتھیار فراہم کر رہی ہے جہاں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور جو اسلحہ آج فروخت کیا جا رہا ہے وہ برسوں تک تشدد کا باعث بنتا رہے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter