بھارت : خاتون نے ٹرین میں جڑواں بچوں کو جنم دیدیا

16 جولائی, 2018

بھارت کے شہر ممبئی کی رہائشی خاتون نے ٹرین میں جڑواں بچوں کو جنم دیا ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ممبئی وشاکاپٹنم ایکسپریس ٹرین میںپیش آیا ۔

ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ صبح 8 بجے کے قریب ٹرین جس کا نمبر 18520تھا کلیان اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 پر پہنچی ، ٹرین میں موجودسلمیٰ تبسم شیخ نامی مسافر خاتون کو بچوں کی پیدائش سے قبل شدید درد ہوا ۔

ریلوے پولیس کی خاتون افسران نے جلد از جلد موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور عورت کو بچوں کی پیدائش میں مدد کی جبکہ اس واقعے کے باعث ٹرین 30 منٹ تک اسٹیشن پر کھڑی رہی۔

بعد ازاں ریلوے پولیس کی خاتون افسران کی مدد سے خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تاہم خاتون کو بعد میں ٹرین سے آف لوڈ کرکےطبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس میں رکھمنی بائی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter