سپت کوشی ندی خطرے کے نشان سے اوپر ؛بھارت کے سپول میں سیلاب سے تباہی

15 جولائی, 2018

انروا، 15 جولائی(رس س): مشرقی اور مغربی پہاڑی اضلاع میں مسلسل بارش کے باعث سپت کوشی ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھنےکی وجہ سے کوشی بیریج کے 52 دروازوں میں سے29 دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

نراین پرساد چیموریا  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے خبردیا کہ سنیچرکی رات 9:15 منٹ میں کیا گیا ماپ کے مطابق کوشی بیریج سےہوکرگزرنےوالا پانی کا بہاؤدولاکھ 15 ہزار 970 کیوسیک فی سیکینڈ کے پہونچنےکےبعد کوشی بیریج کے 29 دروازے کو کھول دیا گیا، اور بیریج میں خطرے سے آگاہ کےلئے لال بتی جلا دی گئی۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر پریم پرکاش اپریتی نے بتیایا کہ کوشی بیریج میں پانی کا بہاؤایک لاکھ 50ہزار کیوسیک فی سیکینڈ سے پانی تجاوز کرنے کی بعد خطرے کی بتی جلا دی گئی ہے مگر سنسری میں فی الحال کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا: کوشی بیراج سے ہوکر بہنے والا پانی کی صلاحیت کُل پانچ لاکھ کیوسیک فی سیکینڈ ہے تودولاکھ کیوسیک فی سیکینڈ ہونے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوشی بیریج کے دروازے کھولنے کے لئے کنٹرول روم کو حکم دینے کے ساتھ معائنہ کرنےکےبعد یہ بات کہ رہا ہوں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter