سابق وزیر صحت مشتاق عالم کا انتقال

13 جولائی, 2018

کٹھمنڈو ١٣ جولائی / کیئر خبر

سابق وزیر صحت مشتاق عالم عرف راجہ بابو آج گنگا لال ہارٹ اسپتال میں ہارٹ اٹیک سے جانبر نہ ہوسکے اور داعی اجل کو لبّیک کہہ دیا کمیونسٹ لیڈر مشتاق عالم کی آج وزیر اعظم کے پی اولی نے عیادت کی تھی

روتہٹ ضلع سے تعلّق رکھنے والے مشتاق عالم ایک عرصہ سے دل کے مریض تھے ان کے اہل خانہ کے مطابق کل دو بجے دوپہر ان کی نماز جنازہ آبایی گاؤں راج پور فرھدوا میں ادا کی جائے گی

وزیر اعظم کے پی اولی نے ان کے انتقال کو سیاسی و سماجی نقصان سے تعبیر کیا ہے

کانگریسی لیڈر آفتاب عالم نے علاقے کے  لئے ایک حادثہ قرار دیا ہے اور شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter