پاکستانی آرمی چیف نے12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

13 جولائی, 2018

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق،دہشتگرد سنگین وارداتوں، قتل و غارت گری، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل اور بنوں اور ڈیرہ غازی خان میں جیلوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

 دہشتگردوں نے اہلکاروں سمیت 99 افراد کو قتل کیا، شہید کئے گئے افراد میں 92 اہلکار اور 7 عام شہری تھے۔

سزا پانے والے دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔

مذکورہ دہشتگردوں میں غنی رحمٰن، عبد الغازی، ضیا الرحمٰن، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، ایمن شاہ، باز محمد، مومن خان، سلیمان بہادر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مزید 6 دہشتگردوں کی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter