گینڈوں کا ہدیہ نیپال- چین تعلقات کومستحکم کرناہے : وزیر اعظم

12 جولائی, 2018

کٹھمنڈو، 12 جولائی (رس س) وزیراعظم کے پی شرما اولی نےآج ایک جوڑا گینڈا بھدرانامی(نر) اورروپشی نامی (مادہ) نیپال کے لئے چینی سفیر یو ہانگ کو دارالحکومت میں ایک پروگرام کے دوران حوالے کر دیا. نیپال نے حکومت کے دو سال پہلے فیصلے کے مطابق دو جوڑوں کا تحفہ چین کودیا ہے. اگلے ایک مہینے میں دوسرا جوڑا بھی حوالہ کر دیا جائےگا.

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ چین کوکی گئی پیشکش دو پڑوسی ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا.

امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گینڈوں کو ایک اچھے ماحول میں پالا جائے گا، اور نیپال مختلف ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو ملک کی مختلف جغرافیائی اور حیاتیاتی حالتوں کے ذریعے قائم کیا ہے.

ایک دوسرے سیاق و سباق میں، وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ کے معاہدے کو نافذ کرنے کے لئے عمل جاری ہے.

نیشنل پارک اور وائلڈ لائف کے محکمہ کے مطابق تحفےکے طوردیا گیا نرگینڈا کا نام ‘بھدرا’ ہے اور مادہ کا نام ‘روپشی’ ہے.دونوں کی عمر 1-2 سال ‘بھدرا’ کا وزن 900  اور’روپشی’ 1200کلوگرام ہے۔

روپشی اور بھدرا چین کے شمالی علاقہ کو ایک خاص کارگو جہاز کے ذریعے بھیجے جائیں گے جو آج شام کاٹھمنڈومیں لیند کرے گا. چینی سفارتخانہ کھٹمنڈو کے مطابق، چین کے گانجھو چیملونگ سفاری پارک میں چھوڑا جائےگا.

پروگرام میں، چین کے سفیر یو ھانگ نےا تسلیم کیا کہ رائنو جوڑےکا تحفہ چینی حکومت کے لئےایک خاص تحفہ ہے۔ انہوں نے  اعتماد دلایا کہ دونوں جوڑے چین کواپنا گھر سمجھ کرایک مناسب حالات میں پرورش پائیں گے.

سفیر ھانگ نے کہا کہ چین – نیپال کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں اور اسی طرح دو طرفہ تبادلے سے دو طرفہ تعلقات کومزید قوت ملےگی.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter