اسپین کو شکست دینے والے روس کے مداحوں کارات بھر جشن

2 جولائی, 2018

یہ ورلڈ کپ تو اَپ سیٹس کا ورلڈ کپ معلوم ہو تا ہے جہاں اب تک دفاعی چیمپیئن جرمنی سے لے کر ارجینٹینا، پھر پرتگال اور اب اسپین بھی فیفا سے آؤٹ ہو گیا ہے ۔

اسپین کو شکست دینے والے روس کے مداحوں کارات بھر جشن

فیفا ورلڈکپ میں 2010 کی ورلڈ چیمپئن اسپین کا بھی ورلڈ کپ سے پتہ صاف ہو گیا ہے جبکہ میزبان روس نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر چار تین سے فتح سمیٹ کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس خوشی کے خبر نے تو جیسے مداحوں جوش وخروش کا طوفان بھر دیا جو رات بھر خوشی سے جھومتے گاتے اور ناچتے رہے ۔

ان منچلوں نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر اپنی ٹیم کے جیت کے لئے بھی امید ظاہر کی اور شاندار فتح کا بھی جشن منایا۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم روس کی جیت کیساتھ نہ صرف 2010 کی ورلڈ چیمپئن اسپین کو بھی آؤٹ کر دیا ہے بلکہ 1970 کے بعد پہلی بار میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter