قرآن مجید کی تعلیم و دعوت عظیم ترین پیغمبرانہ کام ہے ، ایک مسلمان کیلئے اس سے بڑی کوئی سعادت نہیں ہے

مولاناعلاء الدین انصاری فلاحی

8 جون, 2018

کئیر خبر : کاٹھمنڈو 25  جون 

بتاریخ 7 جون 2018 بروز جمعرات شام 6 بجے  القرآن ریسرچ فاؤنڈیشن کاٹھمنڈو نے سی ڈبلو ہال گھنٹہ گھر کاٹھمنڈو میں افطار کی مناسبت سے ایک  پروگرام  کا اہتمام  کیا جس میں 150/ لوگوں نے شرکت کی پروگرام  کا آغاز مولانا ثنا ء اللہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا نظامت کی ذمہ داری عبداللہ وقار صاحب نے سنبھالی اور استقبالیہ خطاب میں "القرآن ریسرچ فاؤنڈیشن کاٹھمنڈو "کے صدر مولاناعلاء الدین انصاری فلاحی نے مہما نوں کا پر خلوص استقبال کیا اور” القرآن” کا مختصر تعارف ، اغراض و مقاصد کو بیان کیا اور ترجمہ و تفسیر کے حوالے سے نیپالی زبان میں جز 18 /19 کی اشاعت بھی شامل کی دوران خطاب  قرآن کی تعلیم اور دعوت کو عام کرنے کیلئے تمام مسلمانوں کے فرض منصبی کا احساس دلایا تاکہ روز محشر اللہ کی گرفت سے ہم سب  بچ سکیں  مہمان خصوصی کے حیثیت سے”یاردی میدی تنظیم ترکی” کے نائب صدرمحترم  سکرو جان نے تمام  نیپالی مسلمانوں کو  ماہ رمضان اور شب قدر کی مبارکباد پیش کی اور اسلامی اخوت و محبت کو عام کرنے کے لیے ہدایت فرمائی اور مہمان اعز زی کی حیثیت سے” راجگر درا تنظیم ترکی” کے ذمہ دار محترم شفیق سیوم نے شرکت کی  اور امن و انسانیت کی خدمت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ، انصر نیپالی نے قرآن کے حوالے سے ایک بیدار نظم پیش کی ، اور کئیر فاؤنڈیشن کاٹھمنڈو کے نائب صدر اختر حسین  نے مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کوتعلیم و تربیت ، صنعت و حرفت اور سماج و ثقافت وغیرہ سے مربوط کرنے کیلئے منظم اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنے کیلے اپنے تعاون کویقینی بنایا ، آخر میں محترمہ جمیلہ صاحبہ نے عورتوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی زور دیا اور یہ با برکت پروگرام بعد نماز مغرب اختتام پذیرہوا –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter