امریکہ: مظاہرین غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب 500 میٹر کے بفر زون سے باہر رہیں

6 جون, 2018

سرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ پرامن احتجاج کریں اور غزہ اور اسرائیل کی سرحد سے 500 میٹر دور رہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جمعہ کو فلسطینی نئے مظاہروں کے لیے تیار ہیں۔

 

امریکہ کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفیر جیسن گرینبلیٹ نے دیا ہے۔

بیان میں انھوں نے کہا ’امریکہ مظاہرے کرنے والے رہنماؤں سے استدعا کرتا ہے کہ وہ سب کو صاف صاف بتا دیں کہ احتجاج پرامن ہو اور کسی قسم کے تشدد سے اجتناب کریں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’مظاہرین غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب 500 میٹر کے بفر زون سے باہر رہیں اور کسی بھی صورت میں سرحد کے قریب نہ جائیں۔ ہم ان رہنماؤں اور مظاہرین کی مذمت کرتے ہیں جو مظاہرین بشمول بچوں کے کو سرحد کی قریب جانے کا کہتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ وہ زخمی یا ہلاک ہو سکتے ہیں۔‘

اس سے قبل اسرائیل نے تنبیہہ کی ہے کہ فائر کرنے کے احکامات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

کتنے مظاہرین متوقع

سرائیلی اخبار ہیرٹز کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے مطابق سرحد پر پانچ مقامات پر 50 ہزار فلسطینی مظاہرین متوقع ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ پانچ مقامات پر اسرائیلی فوجی اور سنائیپرز پوزیشن سنبھالیں گے۔

فلسطینیوں کی تدفین، اسرائیل کی غزہ میں کارروائی کی دھمکی

فلسطینی مظاہروں کا دوسرا روز، غزہ میں حالات کشیدہ

دوسری جانب مظاہروں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ کم لوگوں پر مشتمل مظاہرین کے گروہ کو سرحد کے قریب جانے اور پتھراؤ یا ٹائر جلانے سے روکیں گے۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین کا منصوبہ ہے کہ وہ ٹائر جلائیں گے تاکہ اسرائیلی فوجیوں کو مظاہرین نظر نہ آئیں۔ اس کے علاوہ مظاہرین شیشوں کا استعمال کریں گے تاکہ اسرائیلی سنائیپرز کے لیے ٹارگٹ پر نظر رکھنے میں مشکلات پیدا ہوں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے تنبیہہ کی ہے کہ جو بھی غزہ اور اسرائیلی سرحد کے قریب آئے گا وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی اسرائیل سے استدعا

اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل نے اسرائیل سے استدعا کی ہے کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال میں ’محتاط‘ رہیں۔

’میں خاص طور پر اسرائیل سے استدعا کرتا ہوں کہ طاقت کا استعمال محتاط انداز میں کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ عام شہریوں کو پرامن مظاہرے کا حق حاصل ہے۔‘

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter