آہ مولانا عبدالرٶف قاسمی

ڈاکٹر اورنگ زیب تیمی

12 جون, 2018
: جماعت اہل حدیث کی ایک مایہ۶ ناز شخصیت تھے ۔ آپ کی طبیعت ورجحان میں اہل حدیثیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوٸی تھی ۔ منہج رسول ﷺ کی اتباع اور اس پر ثابت قدمی میں وہ ہمیشہ پرجوش تھے۔ سلف صالحین کی زندگی ہی ان کا اوڑھنا بچھونا تھی ۔ اس غیرت ایمانی اور حمیت جماعت نے انہیں ایک منفرد مقام عطا کیاتھا ۔ اس سلسلے میں وہ انتہاٸی جذباتی اور علم دوست انسان تھے ۔ نیپال میں مرکزی جمعیت اہل حدیث جب سے قاٸم ھے آپ اس کے سرگرم رکن اور ناٸب صدر رہ چکے ہیں ۔ علامہ عبدالرٶف رحمانی جھنڈا نگری سے آپ کے اچھے مراسم اور جماعتی ہمدردی رہ چکی ھے ۔ نیپال کی جمعیت میں وہ جدید اصلاحات کے قاٸل تھے ۔ یہ گھساپٹا انداز اور رسمی تراش خراش کو وہ قطعی پسند نہ کرتے تھے ۔ یہی وجہ ھے کہ گذشتہ جمعیتی انتخاب میں ناچیز راقم السطور کو وہ منصب نظامت پر فاٸز دیکھنا چاہتے تھے ۔جس کے لٸے انہوں نے بالمشافہ کوششیں بھی کیں ۔ تاہم احباب ومخلصین کی بعض قیمتی آرا۶ کے باعث میں امیدواری سے باہر آگیا ۔ گذشتہ کٸی سالوں سے مولانا عبدالرٶف رحمہ اللہ مسلسل رابطے میں تھے اور باہم مختلف سفروں میں رہتے ہوٸے جماعتی وتعلیمی مقاصد کے حصول میں سرگرم رہے ۔ مجھے ان کی جداٸی کا جو قلق ھے وہ غم الفاظ کا جامہ نہیں بن سکتا ھے ۔ میں نے ایک مخلص دوست اور ایک باپ جیسا مشفق اتالیق کھودیا ھے ۔ دراصل سب سے بڑا خلا۶ میں اس بات میں محسوس کرتاہوں کہ آپ بزرگ علمی اور دمدار شخصیت کے ساتھ ساتھ جماعت کے اندر نٸی تبدیلیوں کے خواہاں تھے ۔ جو اب ہمارے ناتواں کندھوں پر اس احساس و ذمہ داری کا بوجھ مزید بڑھ گیا ھے ۔ اللہ تعالی مولانا رحمہ اللہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا کرے اور جملہ لواحقین بالخصوص مولانا عبدالواحد اور ان کے داماد سراج الدین کو ثبات قدمی عطا کرے اسی طرح جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے اسی طرح جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے ،آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter