ماہ رمضان میں ، روزہ دار کو افطار کرانے کی فضیلت

20 مئی, 2018

روزہ افطار کرانے کا ثواب

زید بن خالد کی مرفوع حدیث میں ہے کہ ”جس نے کسی کو روزہ افطار کرایا یاغازی کا سامان درست کردیا، اس کو ان کے برابر اجر ملے گا۔” ( روایت ِ بیہقی… اس کی سند صحیح ہے)

افطار کی دعا

آنحضرت ا جب روزہ کھولتے تو فرماتے: ذَھَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوْقُ وَثَبَتَ الْاَجْرُ إِنْ شَاء اللهُ تَعَالٰی

”پیاس جاتی رہی اور رگیں ترہوگئیں اور اجر ثابت ہوگیا، اگر اللہ نے چاہا۔’‘(رواہ ابوداود عن ابن عمرؓ)

معاذ بن زہرہ نے کہا: آنحضرت ا وقت ِافطار یوں کہتے :اللهم لَکَ صُمْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ أَفْطَرْتُ(ابوداود: ۲۳۹۸)
”یا اللہ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر افطار کیا۔”

افطار میں جلدی کی جائے!

حدیث ِسہلؓ میں فرمایا ہے: لوگ ہمیشہ خیریت سے رہیں گے جب تک کہ افطار میںجلدی کریں گے۔ (متفق علیہ)… جب رات ادھر (مشرق کی طرف سے) آئے اور دن پیٹھ پھیر ے اور سورج ڈوب جائے تو اب روزہ دار افطار کرلے۔ (متفق علیہ) …ابوہریرہؓ کے لفظ یہ ہیں: اللہ نے فرمایا: «أحب عبادي إلیّ أعجلھم فطرا»(رواہ الترمذی) یعنی ”میں اس بندے کوبہت دوست رکھتا ہوں جو روزہ کھولنے میں جلدی کرتا ہے۔”… روزہ کھجور سے افطار کرنا باعث ِبرکت ہے، اگر نہ ملے تو پانی سے کھولے کہ یہ طہور (پاک کردینے والا) ہے… جب تک افطار میں جلدی ہوا کرے گی، دین غالب رہے گا کیونکہ یہودو نصاریٰ اِفطار میں دیر لگاتے ہیں۔

بشکریہ محدث میگزین اردو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter