ماہ رمضان سخاوت کرنے کا مہینہ ہے

20 مئی, 2018

رسول کریم ﷺ یوں تو جود و سخا کے اعلیٰ مراتب پر فائز تھے لیکن بالخصوص رمضان میں بہت ہی سخاوت فرماتے تھے کما ورد في الصحيحين عن ابن عباس قال: کان النبیﷺ أجود الناس بالخير وکان أجود ما يكون في رمضان (لطائف المعارف:ص۱۷۲، لابن رجب ؛ بخاری: ۱۹۰۲)

ایک حدیث میں ارشاد ہے: أفضل الصدقة صدقةفي رمضان (أخرجه الترمذي عن أنس (لطائف) یعنی ”رمضان کا صدقہ بہترین صدقہ ہے۔”

امام شافعی ؒکاارشاد ہے: أحب للرجل الزيادة بالجود في رمضان اقتداء برسول الله ولحاجةالناس فيه إلی مصالحهم ولتشاغل كثير منهم بالصوم والصلوٰة عن مکاسبهم (لطائف، ص۱۷۹) ”انسان کو چاہئے کہ آنحضرت ﷺ کی اقتدا کرتے ہوئے رمضان المبارک میں خوب خوب خرچ کرے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس مہینے میں مسلمانوں کی بہت سی ضرورتیں ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں بہت سے لوگ دن کے روزوں او ر رات کے قیام کی وجہ سے کمانے میں زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔” (مالداروں کو چاہئے کہ وہ ایسے لوگوں کی طرف دست ِتعاون بڑھائیں تاکہ وہ اطمینان سے عبادتِ الٰہی میں مصروف رہ سکیں)

ایک بزرگ اپنے اساتذہ سے نقل کرتے ہیں کہ وہ فرمایا کرتے تھے: إذا حضر شهررمضان فانبسطوافيه بالنفقة فإن النفقة فيه مضاعفة

”رمضان شریف میں دل کھول کر خرچ کرو کیونکہ اس میں فی سبیل اللہ خرچ کرنے کا اجر کئی گنا زیادہ ملتا ہے۔” (لطائف، ص۱۵۹)

بشکریہ  محدث میگزین اردو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter