نظم :ماہ رمضان ہے روزوں نے شفاعت کی ہے

کئیر خبر

18 مئی, 2018

ماہ رمضان کی آمد نے کرامت  کی ہے 

نیکیاں ڈال کے دامن میں سعادت کی ہے

"سحر و افطار  کی خوشیاں  ہیں مسلمانوں میں "

 دوزہ داروں کی فرشتوں  نے ضیافت  کی ہے

آؤ رمضان  کی عظمت  کا سبق پڑھتے ہیں

ماہ قرآن ہے تعمیل ہدایت کی ہے

صرف اللہ  کی خاطر ہی رکھا ہوں روزہ

روز محشر میں ملاقات کی چاہت کی ہے

در گزر کر دیا جاتا ہے گناہوں سے اسے

جس نے رہ رمضان میں لوگوں کی اعانت کی ہے

ماہ رمضان کے روزوں کا یہی مقصد ہے

متقی بن کے جہاں بھر کی امامت کی ہے

آج آیا ہوں گناہوں سے میں تائب ہو کر

دل نے اشکوں سے نہا کر کے طہارت  کی ہے

بخش دے ! ساری خطاؤں کو گنہگار ہوں میں

ماہ رمضان ہے روزوں نے  شفاعت کی ہے

زندگی میں نئی تبدیلی  بہت ہے انصر

سب نے دیکھا ہے گناہوں سے برا ء ت کی ہے

طالب دعا :انصر نیپالی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter