کہتی ہے عقل اور نہ اب رابطہ بڑھا: سحر محمود

May-4,2018

4 مئی, 2018

کرتا نہیں ہے ظلم پہ اب کوئی شور دل
حالات نے بنا دیا کتنا کٹھور دل

کہتی ہے عقل اور نہ اب رابطہ بڑھا
اور اس سے پیار کرنے پہ دیتا ہے زور دل

حیراں ہوں اس کے طرزِ تغافل سےمستقل
رب جانے لے کے جائے گا مجھ کو کس اور دل

موضوعِ گفتگو ہو اگر وہ تو شاد کام
ورنہ تمام باتوں سے رہتا ہے بور دل

رہبر بنے ہوئے ہیں وہی آج قوم کے
جولوگ کورچشم ہیں ،جو لوگ کور دل

جھوٹی تسلیوں سے بہلتا نہیں سحر!
چالاک ہوگیا ہے بہت رنج خور دل

سحر محمود

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter