جلوہ رحمت دکھانے ماہ رمضاں آگیا
خیر و برکت کو لٹانے ماہ رمضاں آگیا
مومنو! روزہ رکھو تقوی اسی کا نام ہے
نار دوزخ سے بچانے ماہ رمضاں آگیا
نو جوانو ! بغض و کینہ سے ابھی توبہ کرو
رو ٹھوں کو راضی کرانے ماہ رمضاں آگیا
پانی پانی کے لیے محشر میں ترسیں گے سبھی
جام کوثر کو پلانے ماہ رمضاں آگیا
جو کوئی افطار کرواتا ہے روزہ دار کی
اس کو اللہ سے ملانے ماہ رمصان آگیا
اج انصر تو کمر کس لے عباد ت کے لیے
بندگی سے لو لگانے ماہ رمضاں آگیا
– نصیر محمد انصر نیپالی
آپ کی راۓ