شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں اسلام مخالف پمفلٹ کی تقسیم

7 اپریل, 2018

شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ میں پولیس شہر کے ریون ہل علاقے سے اسلام مخالف پمفلٹ ملنے کے بعد تفتیش کر رہی ہے۔

پمفلٹ’جنیریشن سپارٹا’ نامی گروپ کی جانب سے بھیجا گیا ہے اور وہ صارفین کو پیغام دیتا ہے کہ اسلام کے بڑھتے ہوئے اثر کو روکا جائے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پمفلٹ پیر کو بھیجے گئے تھے۔

مقامی کونسلر کرس مک گمپسی نے کہا کہ علاقے میں ‘بڑی تعداد میں تارکین وطن افراد کی رہائش ہے۔ یہ رویہ غیر مناسب ہے اور اس علاقے کے لوگوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔’

پمفلٹ موصول کرنے والی ایک خاتون نے کہا کہ اس میں درج تحریر کو پڑھ کر وہ ‘سہم’ گئی تھیں۔

‘یہ واضح ہے کہ یہ لوگ مسلمانوں کے خلاف لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں۔’

پولیس اہلکار ڈیوڈ موُر نے کہا: ‘ہم اس کو نفرت پر مبنی جرم تصور کر رہے ہیں اور اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں اور نفرت کی بنیاد پر کیے جانے والا کوئی بھی جرم ناقابل قبول ہے۔’

بیلفاسٹ کے اسلام سینٹر کے واصف نعیم نے کہا کہ اس پمفلٹ کو بھیجنے والے اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد کمیونٹی میں ڈر و خوف پھیلانا ہے۔’

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter