نصابی کتاب میں آخری پیغمبرحضرت محمّد(ص) کی تصویر چھاپنے پر مسلمانان نیپال سراپا احتجاج

کیر فاونڈیشن نے نیپالی وزیر تعلیم کو فوری کارروائی اور کتاب کے تمام نسخوں کو ضبط کرنے کی اپیل کی

11 اپریل, 2018

کیر خبر (کاٹھمنڈو) ١١ / اپریل 

آج ملک نیپال میں اس وقت مسلمانوں کے درمیاں بے چینی پھیل گی جب درجہ سات کے نصابی کتاب جی کے میں آخری پیغمبرحضرت محمّد(ص) کی تصویر شایع ہونے کی اطلاع ملی مذکورہ کتاب اتھرآیی پبلیکیشن نے چھاپا ہے

اس خبر کی اطلاع ملتے ہی کیرفاونڈیشن کے ذمّہ داران نے سخت رد عمل کا اظھار کیا

فاؤنڈیشن نے نیپالی وزیر تعلیم گری راج کشور سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فورا پبلشر کے خلاف کارروائی کی جائے اور کتاب کے تمام نسخوں کو ضبط کرکے تلف کردیا جائے۔
ایسی حرکتیں مسلمانوں کے لئے نا قابل برداشت ہیں، مسلمان اپنے پیارے نبی سے غایت درجہ محبت کرتے ہیں، اور ان کی تصویر اسکیچ کے سخت خلاف ہیں،
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے تمام مسلم تعلیمی اداروں اور تنظیموں نے تصویر کی اشاعت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس قبیح فعل کی مذمت کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے کیئر خبر پر بنیں رہیں –

   

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter