جامعة البنات بلکوا بازار میں توسیعی خطبہ کا انعقاد

10 اپریل, 2018

جامعة البنات بلکوا بازار میں جناب مولانا سراج احمد برکت اللہ فلاحی کی آمد پر جامعہ میں دیگر پروگرامس کے ساتھ توسیعی خطبہ کا بھی پروگرام رکھا گیا ۔ یہ پروگرام 12 بجے دوپہر سے ایک بج کر پندرہ منٹ تک جاری رہا ۔ جس میں مولانا نے مطالعہ "سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فوائد ” کو عنوان بناکر اپناگراں قدر توسیعی خطبہ پیش فرمایا۔ تمہیدی کلمات کے ساتھ نكات کی صورت میں مطالعہ سیرت النبی کے فوائد  بیان کیا۔
۔ مطالعہ سیرت النبی ہماری فطری ضرورت ہے
۔ مطالعہ سیرت النبی سے اسوہ حسنہ کا بخوبی علم۔ہوتا ہے
۔مطالعہ سیرت النبی سے قرآن فہمی پیدا ہوتی ہے
۔ مطالعہ سیرت النبی سے احادیث کا فہم حاصل ہوتا ہے اور احادیث کے درمیان جمع وتطبیق کی صورت آسان ہوتی ہے
۔ امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے لئے ہمت وحوصلہ پیدا ہوتا ہے
۔ مطالعہ سیرت النبی کے دوران محسوس ہوتا ہے کہ یہ کتاب مجھ سے مخاطب ہے اس طرح اپنی اصلاح ہوتی ہے
۔ مطالعہ سیرت النبی عمل پر ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے
۔ مطالعہ سیرت النبی سے حکمت وبصیرت پیدا ہوتی ہے
۔ مطالعہ سیرت النبی سے صبروثبات کی توفیق ملتی ہے
۔ مطالعہ سیرت النبی سے عالم گیر امت ہونے کا شعور پروان چڑھتا ہے
۔ مطالعہ سیرت النبی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق کی ادائگی سہل ہوجاتی ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter