یوں ڈھونڈ ہی لیتا ہے اثر اپنے منازل اک حرف دعا جب دلِ بیتاب سے نکلے

April 22- 2018

22 اپریل, 2018

کچھ ایسی صدا منبر و محراب سے نکلے
یہ جاگ اٹھے قوم ذرا خواب سے نکلے

بندے کو ملے کاش جو تنکے کا سہارا
پھر کشتئ احساس بھی گرداب سے نکلے

یوں ڈھونڈ ہی لیتا ہے اثر اپنے منازل
اک حرف دعا جب دلِ بیتاب سے نکلے

پندار عقیدت کا بھرم کیسے رکھوں میں
افسوس کہ دشمن صفِ احباب سے نکلے

الفاظ کے سانچے میں ہنر ڈھلنے لگے تو
اک جوہرِ جاں قطرۂ سیماب سے نکلے

موسم کی برودت سے اگر سرد ہوں جذبے
رشتوں کی تمازت مرے اعقاب سے نکلے

اس طرح سے تم تارِ نفس چھیڑ دو ثاقب 

ا ک سوزِ جنوں عالمِ اسباب سے نکلے

ثاقب  ہارونی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter