نیپال کی بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں برہمنوں کے لئے ان کی آبادی سے کئی گنا زیادہ نششتیں ریزرو کیں

نیپال میں یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کا حکومت کو چونکانے والا بیان

22 مارچ, 2018

کاٹھمانڈو (کئیر خبر) نیپال میں یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کی سربراہ جولیانا زوکوف نے حکومت پر دستور کی خلاف ورزی، طبقاتی بھیدبھاؤ اور غیر شفاف انتخابات کا الزام عائد کیا ہے، یورپی مشن نے انتخابی کمیشن پر بد عنوانی کا الزام بھی عائد کیا ہے، ووٹروں کو تعلیم دینے کے نام پر مختص کی گئی کروڑوں کی رقم کھالی گئی اور بہت کم لوگ عوام کو تعلیم دینے نکلے۔

جولیانا نے اپنی فائنل رپورٹ میں کہا کہ یہاں کی بڑی سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہےئے ، جو سیٹوں کے معاملے میں کھلم کھلا بھید بھاؤ کرتے ہیں، آخر کیا وجہ ہے کہ کانگریس، ایمالے اور ماؤوادی نے برہمن امیدواروں کو ان کی آبادی سے کئی گنا زیادہ نششتیں دیں، وہیں دلت، جن جاتی، مسلم، اور مدھیشیوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا، انہیں ان کی آبادی کے حساب سے نششتیں نہیں دی گئیں، جو طبقاتی کشمکش کو جنم دے گا۔

یورپی یونین کے اس تبصرہ پر نیپالی وزارت خارجہ نے سخت تیور اپنائے ہیں اور کہا ہے کہ آئندہ ایسے لوگوں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter