رویت ہلال ، چند تجاویز‎

ابوسعودانصاری

9 جون, 2018
حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم *چانددیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر افطار کرو*اگر بدلی کی وجہ چاند نظر نہ آئے تو 30 تاریخ پورا کرو 
امسال 2018 میں رمضان المبارک کاچاند عرب ممالک کے موافق ہندونیپال نظرآگیا یہ اور بات ہے کہ اکثریت نے نہیں دیکھا پر متواتر دلائل اور شواہد کی بنیاد پر چاند ایک دن پوری دنیامیں نظر آگیاتھا۔ جیسا کہ کویت ماہر فلکیات ڈاکٹر ۔صالح العجیری۔۔نے بتاریخ 15 مئی 2018 کو بذریعہ ٹویٹ اور اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ پیش گوئی کردی تھی۔کہ امسال رمضان کاچاند پوری دنیامیں ایک ساتھ بالوضوح نظر آئے گا۔
حالیہ رمضان میں روزہ داروں کے اندر اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے علماء کرام سے رجوع کئے جارہے ہیں۔ کہ شب قدر کس تاریخ کو ہے بہرکیف۔۔۔
چندغموض جس کاازالہ تصفیہ ہونا بہت ضروری ہے
(1) علماء کرام کااجماع یہ ہوناچاھئے کہ کثرت روایت رویت کی بنیاد پر رمضان المبارک کاابتدائی دن 17 مئی کو ہی تسلیم کرنا چاھئے۔
(2) ماہر فلکیات کے مطابق پوری دنیامیں چاند ایک ہی دن ہوگا اس نقطہ پر دھیان دیناچاھئے۔
(3) جب رویت کی شہادت کئی جگہوں سے مل گئی تو اس پر یقین کرناچاھئے۔
(4) ھندونیپال کے ہلال کمیٹی کے پاس جدید ٹیکنالوجی موجود نہیں جس سے وہ براہ راست چاند دیکھنے کی کوشش کریں اس لئے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر خبر کی تصدیق کرنی چاھئے۔
(5) آج کے اس دور میں چاند دیکھنے کی کوشش نہیں کی جاتی جس طرح دیکھناچاھئے بس نماز مغرب کے بعد صرف نظر ہی کافی ہوتا ہے اور کہیں نہ کہیں سے خبر مل ہی جائے اس پر یقین رکھ کر راستہ ناپ لیاجاتاہے اس لئے رویت کے ہونے اور نہ ہونے کی فوری تصدیق نہیں ہوپاتی چہ جائے کہ مطلع صاف ہو یادھند۔ بنابریں شہادت دینے والوں کو نظرانداز نہ کیاجائے۔
(6) مطلع مختلف فیہ مسئلہ ہے جس پر علماء کرام کا اتفاق ممکن نہیں کیونکہ کلومیٹر کا پارا اور دوری قائم کرکے مزید الجھادیاگیاہے دریں اثناء سوشل میڈیا کے ذریعہ مختلف قسم کے فتاوی شائع ہورہے ہیں جو صرف الجھانے کا کام دے رہے ہیں لہذا اختلاف سے قطع نظر آل انڈیا ونیپال کی ایک رویت ھلال کمیٹی ہو جسکا فیصلہ حتمی اور قطعی تسلیم کیاجائے اور اس میں ہرمکتب فکر کے باشعور لوگوں کو ممبر رکھاجائے۔ اور رویت ھلال کی دریافت کے لئے جدیدوسائل محیاکرائے جائیں تاکہ حالیہ اختلافات سے مستقبل میں بچاجاسکے۔
(7) چہ جائے کہ ہم اور ہمارے مفتیان اور علماء کرام اپنی مرضی سے رویت کے ہونے نہ ہونے شب قدر کی ابتداء "کب” پر فتوی صادر کریں قبل از فتوی آپس میں باہم سوجھ بوجھ سے اعلان آویزاں کئے جائیں تاکہ امت اختلاف سے بچ سکے۔
(8) جب یہ ممکن ہے کہ ایک ہی دن پوری دنیامیں رویت ھلال ہوسکتی ہے تواس کو بلاوجہ طول نہ دیاجائے۔
(9) مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر پورے ملک میں ایک ساتھ روزہ رکھنے کا موسم خوشگوار کیاجائے۔
(10) دیارعرب سے 2گھنٹہ 30 منٹ کا ہی فرق ہے تو اس بارے میں مثبت سوچ رکھی جائے۔
(11) رویت ھلال پر ایک کنونشن کرائی جائے تاکہ اس کاتدارک ہوسکے۔
(12) اسلام ایک آفاقی اور عالمگیر مذھب ہے اور اس کے سارے اصول وضوابط انسانی زندگی کے عین مطابق ہیں تواس کا بھی فیصلہ قرآن وحدیث کی روشنی کرناچاھئے تاکہ باہمی نزاع سے اسلامی معاشرہ پاک ہو۔
اللہ ہم سب کو سچی بات کہنے سننے اور بولنے کی توفیق دے اور اس معاملہ کو حل کرنے توفیق بخشے آمین
#ابوسعودانصاری#
چیف ایڈیٹر
ہفت روزہ صدائے عام اردو نیپال

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter