بھارت میں عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل

24 اپریل, 2019

بھارت میں عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل نئی دہلی: (23 اپریل 2019) بھارت میں عام انتخابات کا تیسرامرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔14 ریاستوں کی ایک سوسترا نشستوں کے لیےووٹ کاسٹ کیے گئے۔ دوران پولنگ کارکن ایک دوسرے کوتشدد کانشانہ بناتے رہے۔مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک ،اور تین زخمی ہوگئے۔۔ جبکہ کیرالہ میں ووٹ ڈالنے کیلئے دو بزرگ بھی اپنے نمبرکا انتظار کرتے کرتے جان سے گئے۔بھارت میں تیسرے مرحلے کیلئےگجرات ،کیرالا ،کرناٹک ،مہاراشٹرا، اترپردیش ،چھتیس گڑھ، اڑیسہ ،بہار ،مغربی بنگال ، آسام ،گوا ،  کشمیر ، دادر ،اور نگری حویلی سمیت 14 ریاستوں پرووٹ ڈالے گئے۔بھارت میں لوک سبھا کےتیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن میدانِ جنگ بنے رہے۔بی جے پی سمیت مختلف جماعتوں کے کارکن ایک دوسرےمارتے پیٹتے رہے۔۔ریاست اترپردیش کےشہر مراد آباد کےبیِلاری نگر میں پولنگ کے دوران بی جے پی کےکارکنوں نےمسلمان پریزائیڈنگ آفیسر موحد زبیر کو بری طرح مارا پیٹا۔ الزام یہ داغا کہ موحدزبیر ووٹرز پردوسری جماعت کوووٹ دینے کیلئے دباؤ ڈال رہاتھا۔ادھر مغربی بنگال کے پولنگ اسٹیشن میں کانگریس اورترنمول کانگریس کےکارکن آپس میں الجھ پڑے۔ہاتھا پائی اس حد تک بڑھی کہ ایک شخص جان سے گیا۔مدھیہ پردیش میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کےکارکن اور کانگریس کےکارکنوں پر چڑھ دوڑے۔ بی جے پی نے الزام یہ لگایا کہ کانگریس کے لڑکوں نےدفتر میں انتہاپسندوں کی استانی پراگیا   ٹھاکر کو سیاہ پرچم دکھایا

بھارت میں عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter