بریگزٹ ڈیل: برطانوی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات

4 اپریل, 2019

 لندن:(04 اپریل 2019) بریگزٹ ڈیل پر برطانوی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ملاقات ہوئی جس میں بریگزٹ ڈیل مکمل کرنے سے متعلق اتفاق رائےکی کوششوں پربات چیت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامےنےبریگزٹ ڈیل کو بائیس مئی سےپہلےپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے توجہ مرکوز کرلی۔برطانوی وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر جریمی کوربائن سےملاقات میں بریگزٹ ڈیل سے متعلق اتفاق رائےپیداکرنے سے متعلق بات چیت کی۔واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ تین مرتبہ بریگزٹ ڈیل کومستردکرچکی ہےجبکہ وزیراعظم تھریسامےبریگزٹ ڈیل کوتکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم نظر آتی ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاہدے کی شرائط طے کرنے کے لیے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش کی تھی جس ے بعد اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربائن نے وزیراعظم سے ملاقات کی حامی بھر لی تھی۔بریگزٹ تنازع حل کرنے کے لیے وزیراعظم تھریسامے نے کابینہ ارکان سے سات گھنٹے طویل مشاورت کی، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا بریگزٹ معاہدہ بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمیں بریگزٹ معاہدے کے لیے کچھ باتوں پر سمجھوتا کرنا ہوگا۔تھریسامے نے کہاکہ ہمیں قومی مفاد کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے، وزیراعظم کی بریگزٹ معاہدے پر بات چیت کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے وزیراعظم سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی تھی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter