اتحادی فوج نے الحدیدہ میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

14 مارچ, 2019

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب اتحاد نے ساحلی شہرالحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثیوں کا ڈرون طیارہ الحدیدہ میں اتحادی فوج کے ایک کیمپ کے اوپر پرواز کررہا تھا۔ اس کیمپ میں الحدیدہ کے لیے قائم کردہ آئینی حکومت کی کمیٹی کے ارکان بھی مقیم ہیں۔حکومتی کمیٹی کے ایک رکن بریگیڈیئر صادق دوید نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے الحدیدہ میں حکومتی کمیٹی کو بار بار نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دو روز قبل حوثیوں کی طرف سے الحدیدہ میں آئینی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا اور گذشتہ روز ایک ڈرون طیارے کی مدد سے کمیٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔یمن میں سرکاری فوج کی تعیناتی اور ان کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ جنرل مائیکل لویسگارڈ نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی ہٹ دھرمی کے باعث الحدیدہ میں سرکاری فورسز کی تعیناتی میں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حوثی باغی سویڈن معاہدے کے مطابق الحدیدہ کا کنٹرول عالمی امن فوج کو دینے پر تیار نہیں اور یہ اس معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے۔الحدیدہ کے لیے آئینی حکومت کی طرف قائم کردہ کمیٹی کے رکن عسکر زعیل نے بتایا کہ انہوں نے دو روز قبل جنرل لولیسگارڈ کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ حکومت سویڈن معاہدے کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد کے لیے تیار ہے مگر دوسری طرف حوثی ملیشیا نے عدم تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاہدے کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد سے بھی انکار کردیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter