بھارت ساتویں بار ایشیاء کپ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

29 ستمبر, 2018

ایشیاء کپ 2018کا فائنل میچ بھارت نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سےہرا کر جیت لیا۔ اس سے قبل وہ چھ مرتبہ پہلے بھی ایشیاء کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے ۔ بھارت نے یہ میچ تین وکٹ سےجیت لیا۔

بنگلہ دیش کے لٹن داس کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ جبکہ بھارت کے شیکھر دھون کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پوری کوششوں کے باوجو د اسے ٹائٹل جیتنے سے نہ روک سکی۔ بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223رنز کا ہدف دیا تھا جو بھارت نے 7وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا اور یوں بھارت کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ 48رنز روہت شرما نے بنائے ۔ دوسرے نمبر پر 37رنز بناکر کارتھک اور تیسرے نمبر پر 36رنز بناکر دھونی رہے ۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور ڈیوڈ دھون نے کیا تاہم دھون صرف15 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔ انہیں سومیا سرکار نے نجم الاسلام کی بال پر کیچ کیا۔

بنگلہ دیش کو بھارت کی دوسری وکٹ بھی اس وقت جلد مل گئی جب رائیڈو صرف 2رنز بناکر مشرفی مرتضیٰ کی بال پر مشفق الرحمٰن کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔

رائیڈو کی جگہ کارتھک نے لی جبکہ روہت شرما پہلے سے کریز پر موجود تھے۔ انہوں نے دھواں دار بیٹنگ کی اور کئی چھکے اور چوکے لگائے۔ 

اس سے قبل کہ روہت دو رن مزید بناکر نصف سنچری مکمل کرتے انہیں روبیل حسین کی گیند پر نجم الاسلام نے کیچ کرلیا اور بنگلہ دیش کو روہت کی شکل میں سب سے مہنگی وکٹ ملی۔ 

روہت کی جگہ دھونی نے لی اور انہوں نے کارتھک کے ساتھ کھیلتے ہوئے رنز بنانے کی رفتار میں اضافہ کردیا لیکن اسی دوران چوتھی وکٹ کے روپ میں کارتھک 37 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں محمود اللہ نے ایل بھی ڈبلیو کیا۔ 

160رنز پر بھارت کو ایک اور مہنگی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایم ایس دھونی 36رنز بناکر مشفق رحیم کی بال پر مستفیض الرحمٰن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

جڈیجا کے آؤٹ ہونے کے بعد جادیو ایک مرتبہ پھر بیٹنگ کرنے میدان میں آگئے اور اپنے 19 رنز کے انفرادی رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ تاہم اسی دوران بھونیشور کمار آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 21 رنز بنائے۔ 

اسی دوران کیدر جادیو زخمی ہوگئے جن کی جگہ بھنیشور کمار کھیلنے آئے۔ 

جڈیجا اور بھونیشور کمار بھارت کی طرف سے بیٹسمین کی آخر ی جوڑی ثابت ہوتے تاہم جڈیجا آخری بالوں میں 23رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔انہیں مستفیض کی بال پر مشفق الرحمٰن نے کیچ کیا۔  

جادیو 23 اور کلدیپ یادیو 5رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،بنگلہ دیش کی طرف سے مستفیض الرحمان اور روبیل حسین نے 2،2اور نجم الاسلام، مشرفی مرتضیٰ اور محموداللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کا موقع دیا جس نے 48 اعشاریہ3 اوورز میں 222 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے اوپنرز نے ابتدائی 20 اوورز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 120 رنز تک کوئی وکٹ نہیں گرنے دی لیکن اوپنر مہدی حسن 32 رنز بنا کر کیا آوٹ ہوئے 139 رنز کے مجموعی اسکور تک پہنچتے پہنچتے 4 وکٹیں گر گئیں۔

امرالقیس 2،مشفق رحیم5 ، محمد متھن 2 اور محمود اللہ 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اوپنر لٹن داس نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے ۔

لٹن داس اور مہدی حسن کےبعد سومیا سرکار نے باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ رنز بنائے۔ ان کا انفرادی اسکور 33 رنز رہا۔

کلدیپ یادیو نے 3 کھلاڑی آوٹ کئے جبکہ کے ایم جادو 2، بمرا اور چاہل ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کر سکے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter