روہنگیا قتل عام معاملہ: اقوام متحدہ کی تفتیش سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے: امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی روہنگیا معاملے کی تفتیش کے نتائج سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے ہیں

31 اگست, 2018

امریکہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی روہنگیا معاملے کی تفتیش کے نتائج سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے ہیں۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’اقوام متحدہ کی تحقیقات آگے بڑھنے سے میانمار کے روہنگیا کے خلاف مظالم کے ثبوت بے نقاب ہوئے ہیں۔امریکہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہنگیاؤں کی ہلاکتیں اور انسانیت کے خلاف جرائم دستیاب حقائق کے تجزیہ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا یا نہیں‘‘۔

اقوام متحدہ نے پیر کو اپنی تفتیش کو عام کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسپکٹرز نے کہا کہ میانمار کی فوج نے ‘نسل کشی کی نیت’ سے روہنگياؤں کا قتل اور ان کے خواتین کے ساتھ عصمت دری کی۔ ان سنگین جرائم کے لئے میانمار کے کمانڈر ان چیف اور پانچوں جرنیلوں کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter