چندر شیکھرآزاد، کیا وہ بھی مایاوتی والا راستہ اپنائے گا؟

ڈاکٹر عبد اللہ فیصل

26 نومبر, 2026

 

ہندوستان کی سیاست میں یہ کوئی نئی کہانی نہیں ہے۔ پہلے بھی ایسا ہوا ہے، اور اب پھر وہی ڈر ستا رہا ہے۔

مایاوتی کا پینترا سب کو یاد ہے

ایک وقت تھا جب مایاوتی جی بی جے پی اور آر ایس ایس کی سب سے بڑی مخالف تھیں۔ ان کی تقریروں میں بی جے پی کے خلاف آگ ہوتی تھی۔ دلتوں اور مسلمانوں کو وہ کہتی تھیں کہ بی جے پی تمہاری سب سے بڑی دشمن ہے۔

لیکن پھر اچانک کیا ہوا؟

خفیہ طور پر سمجھوتہ ہوا، پینترا بدلا، اور وہی مایاوتی جو کل تک بی جے پی کو گالی دیتی تھیں، وہ بی جے پی کی حمایت کرنے والی بن گئیں۔ بی جے پی کی مدد سے وزیر اعلیٰ بنیں، بی جے پی کے ساتھ حکومت بنائی۔

جو لوگ مایاوتی کو اپنا مسیحا سمجھتے تھے، وہ دیکھتے رہ گئے۔ مسلمانوں نے بھی ان پر بھروسہ کیا تھا، لیکن آخر میں ان کو بھی دھوکہ ملا۔

یہ تاریخ ہے، اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔

اب چندر شیکھر پر بھی وہی شک کیوں؟

آج چندر شیکھر بھی وہی باتیں کر رہے ہیں جو کبھی مایاوتی کرتی تھیں۔ دلت، مسلمان، پچھڑے، سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات، بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف بولنا۔

لیکن سوال یہ ہے – جب وہ مضبوط ہو جائیں گے تو کیا کریں گے؟

لوگوں کو ڈر ہے کہ جب چندر شیکھر مضبوط ہو جائیں گے، جب ان کے پاس طاقت آ جائے گی، جب ان کے سامنے پیسے اور کرسی کا لالچ آئے گا، تو وہ بھی پینترا بدل لیں گے۔

ایک ہی رات میں وہ بھی بی جے پی کے ایجنٹ بن جائیں گے، آر ایس ایس کی گود میں بیٹھ جائیں گے۔

اور پھر وہی ہوگا جو مایاوتی کے وقت ہوا تھا – مسلمانوں کو چھوڑ دیں گے، مسلمانوں کے دشمن بن جائیں گے۔

مسلمانوں کو ہوشیار رہنا چاہیے

مسلمانوں نے ہمیشہ دل سے ساتھ دیا ہے۔ جس نے بھی کہا ہم تمہارے ساتھ ہیں، مسلمانوں نے اس پر بھروسہ کر لیا۔ لیکن آخر میں مسلمانوں کو ہی دھوکہ ملا۔

اس لیے اب مسلمانوں کو آنکھ کھول کر دیکھنا چاہیے۔

جو آج بی جے پی کو گالی دے رہا ہے، کل وہی بی جے پی کی گود میں نہ بیٹھ جائے، اس کی کیا گارنٹی ہے؟

چندر شیکھر کو بھی یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مایاوتی نہیں ہیں۔ ان کو صرف تقریروں سے نہیں، اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پیسے کے لیے، کرسی کے لیے، اپنا پینترا نہیں بدلیں گے۔

ورنہ تاریخ پھر دہرائی جائے گی۔

کل مایاوتی نے پینترا بدلا تھا

> کل چندر شیکھر بھی بدل سکتے ہیں

> مسلمانو! اب دھوکہ مت کھانا

> اپنی طاقت خود بناؤ، کسی کے بھروسے مت رہو!!!

مضمون نگار المصباح کے ایڈیٹر ہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter