حج سیزن 2026 کامیابی اور حسنِ انتظام کے ساتھ اختتام پذیر، مثالی انتظامات پر دنیا بھر میں تحسین و ستائش

قمرالدین الریاضی

30 مئی, 2026

مملکتِ سعودی عرب نے حج 2026ء کے کامیاب انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے اس عظیم الشان روحانی اجتماع کے پُرامن، منظم اور شاندار اختتام پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق رواں سال حج کے دوران سیکیورٹی، انتظامی امور، نقل و حمل، صحت، رہائش اور دیگر خدمات کا ایک مربوط اور جامع نظام بروئے کار لایا گیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں حجاج کرام نے اپنے مناسکِ حج انتہائی سہولت، سکون اور اطمینان کے ساتھ ادا کیے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کی یہ نمایاں کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد خادمِ حرمین شریفین کی قیادت کی مسلسل توجہ، دور اندیش منصوبہ بندی، غیر محدود سرپرستی اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی شب و روز محنت کا ثمر ہے۔ حج کے تمام مراحل میں باریک بینی سے نگرانی، پیشگی تیاری اور مؤثر عمل درآمد نے انتظامات کو مثالی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مملکت نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضیوفِ رحمن کی خدمت اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور ہر سال حجاج کرام کے لیے مزید بہتر، محفوظ اور سہولت بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے جدید وسائل اور نئی سہولتوں کو بروئے کار لایا جاتا رہے گا۔
رواں سال حج کے دوران مشاعرِ مقدسہ میں نظم و ضبط، صفائی، آمد و رفت کے انتظامات اور مختلف خدمات میں غیر معمولی ہم آہنگی دیکھنے میں آئی۔ مختلف وزارتوں، اداروں اور رضاکار تنظیموں نے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے، جس سے مقدس مقامات پر ایک مثالی انتظامی منظرنامہ نمایاں ہوا۔
سرکاری حلقوں کے مطابق حج 2026ء نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ مملکتِ سعودی عرب دنیا کے سب سے بڑے انسانی اجتماع کو اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر انتظامی صلاحیت کے ذریعے کامیابی سے منظم کرنے کی بھرپور استعداد رکھتی ہے۔ حجاج کرام نے بھی خدمات، سہولتوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی کاوشوں کو سراہا۔
اعلامیے میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ حج کی کامیابی کسی منزل کا اختتام نہیں بلکہ آئندہ کے لیے مزید ذمہ داریوں اور ترقیاتی اقدامات کا نقطۂ آغاز ہے۔ مملکت ہر آنے والے حج سیزن میں خدمات کے معیار کو مزید بلند کرنے، حجاج کی سہولتوں میں اضافہ کرنے اور اسلام و مسلمین کی خدمت کے اپنے تاریخی مشن کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
آخر میں دعا گو ہوں کہ بارِ الٰہی! مملکتِ سعودی عرب کی ان عظیم خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرما، اس ملک کو مزید امن، استحکام، عزت اور ترقی سے ہمکنار فرما، اور حج کی کامیابی میں حصہ لینے والے تمام سرکاری اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز، طبی عملے، رضاکاروں اور دیگر کارکنان کی مخلصانہ خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔آمین یا رب العالمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter