متحدہ عرب امارات کی جانب سے 267 نیپالی قیدیوں کو عام معافی، نیپال کا اظہار تشکر

مولانا مشہود خاں نیپالی

1 فروری, 2026
کٹھمنڈو/ کیر خبر
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے 54ویں قومی دن کے موقع پر انسانیت اور خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 267 نیپالی قیدیوں کو عام معافی دے دی ہے۔ اس اقدام پر حکومت نیپال نے یو اے ای حکومت سے دلی شکریہ اور گہری قدردانی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نیپال کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی طرف سے دی گئی یہ عام معافی نیپال یو اے ای دوطرفہ تعلقات میں دوستی، باہمی اعتماد، رواداری اور انسانی ہمدردی کی ایک روشن مثال ہے۔
بیان کے مطابق ابوظہبی میں قائم نیپالی سفارت خانے نے وزارت خارجہ کی ہدایات کے مطابق متعدد بار سفارتی سطح پر درخواستیں اور رابطے کیے، جس کے بعد یو اے ای حکومت نے نیپالی قیدیوں کو عام معافی دینے کا فیصلہ کیا۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ جن نیپالی شہریوں کو عام معافی دی گئی ہے، اگر ان کے خلاف کوئی اور قانونی مقدمہ یا پابندی باقی نہ ہو تو وہ یو اے ای کے قوانین کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے اہل ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق یو اے ای میں روزگار اور قیام پذیر نیپالی شہریوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے حکومتِ نیپال سفارتی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، اور مستقبل میں بھی اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔
یہ فیصلہ نہ صرف سینکڑوں نیپالی خاندانوں کے لیے خوشی اور راحت کا باعث بنا ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا سبب بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter