کٹھمنڈو / کیر خبر
بھارتیہ سفارت خانہ اور اردو اکیڈمی نیپال کے اشتراک سے منعقد مشاعرہ جشن غالب روایت سابقہ کے تحت امسال بھی کاٹھمانڈو (نیپال بھارت لائبریری) کے اندر نہایت ہی دھوم دھام اور اپنی تمام تر کامیابیوں کے ساتھ پایۂ تکمیل کو پہنچا مشاعرے کی صدارت معروف شاعر پروفیسر سنت کمار اوستھی جب کہ نظامت کا فریضہ اردو اکیڈمی نیپال کے صدر معروف شاعر جناب امتیاز وفا نے انجام دیا –
یہ مشاعرہ بیک وقت تین زبان و ثقافت کا سنگم تھا
اس حسین اور یادگار مشاعرہ میں اردو ہندی اور نیپالی زبان و ادب کے بہترین اور قابل قدر شعراء نے شرکت فرمائی اور مرزا اسد اللہ خان غالب کو خراج عقیدت پیش کیا
مشاعرے میں شریک کچھ شعرا کے اسماء
جناب امتیاز وفا
ڈاکٹر پروفیسر سنت کمار وسطی
ڈاکٹر پرکاش سائمی
ڈاکٹر شویتا ڈپٹی
جناب کرون تھاپا
ڈاکٹر ظفر احمد علیگ
ڈاکٹر آنند ترپاٹھی
محترم الطاف فریفتہ
محترمہ زینب خان
محترم محمد فرقان فیضی
محترم روی پرانجل
سامعین نے شعراء کو نہایت ہی عقیدت و محبت کے ساتھ سنا داد اور دعاؤں سے نوازا
آپ کی راۓ