نئی دہلی/ کیئر خبر
عالمی یوم اردو کے موقع پر غالب اکیڈمی نئی دہلی میں "عالمی یوم اردو کمیٹی ” نے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام میں جھنڈانگر کے معروف معالج اور جامعہ خدیجہ الکبری جھنڈانگر نیپال کے مہتمم ڈاکٹر سعیداحمد اثری کو پروگرام کے روح رواں ڈاکٹر سید احمد خاں ومعروف صحافی معصوم مراد آبادی اور اچھا ساتھی کے مدیر سراج احمد صاحبان کے بدست ہند ونیپال دوستی ایوارڈ عطا کیا گیا۔۔۔ اس موقع پر ادبی دنیا کی موقر شخصیات کے علاوہ نیپال سے معروف صحافی زاھد آزاد جھنڈانگری اور مولانا اشفاق احمد سنابلی شریک پروگرام تھے۔
آپ کی راۓ