روتہٹ/ کیئر خبر
سابق وزیر محمد آفتاب عالم آج بعد نماز عصر روتہٹ کے راجپور فرہدوا کے عوامی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کے درمیان سپرد خاک کر دیے گئے۔ نماز جنازہ مولانا محمد شعیب مدنی کی زیر امامت ادا کی گئی ایک اندازہ کے مطابق 50 ہزار سے زیادہ محبین اور عقیدت مندوں نے جنازہ میں شرکت کی۔ جنازہ میں علماء سماجی کارکنان طلبہ سیاستدانوں اور عامۃ الناس نے شرکت کی ۔ غیر مسلم شخصیات وعقیدت مندوں کی بڑی تعداد حاضر تھی ۔ نیپال کے مدھیش پردیش کے علاوہ کاٹھمانڈو سنسری جھاپا مورنگ بھیرہوا کپل وستو کے محبین شامل تھے۔
مرحوم آفتاب عالم ایک پر وقار سیاسی مسلم قائد تھے انہوں نے دین وشریعت سے متعلق کبھی کسی معاملے پر کوئ سودا نہیں کیا ۔ان کے خلاف سازشیں رچی گئیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا گیا ۔ اور جب عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے کر رہا کیا تو بیمار پڑ گئے ۔۔ برین ہیمریج دونوں گردے پھیل ہوگئے اور آج صبح تین بجے کاٹھمانڈو کے کے ایم سی ہاسپٹل میں آخری سانس لی ۔۔
نیپالی کانگریس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور جھنڈے کو آدھا جھکایا جائے گا۔
امید ہے کہ مرحوم کے دونوں صاحب زادے ڈاکٹر رازق عالم اور ڈاکٹر فردوس عالم والد کی وراثت کو سنبھالنے میں کامیاب ہوں گے ۔
اس موقع پر ملک بھر کی دینی سیاسی اور سماجی تنظیموں نے انکی وفات پر تعزیت کی ہے ۔
آپ کی راۓ