کاٹھمانڈو میں طلبہ پر اولی سرکار کے حیوانیت سوز مظالم کے بعد تمام اسکولز سوگ میں تین دن کے لئے بند

8 ستمبر, 2025

کاٹھمانڈو/کیئر خبر

آج راجدھانی کاٹھمانڈو میں جین-زی نو عمر طلبہ کے مظاہروں پر ظلم و استبداد کی علامت بں چکی اولی سرکار نے جس جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور درجنوں طلبہ کو گولیوں سے بھنوایا ہے اس سے وزیراعظم اولی کی جابرانہ شخصیت کا انداذہ ہر کوئی لگا سکتا ہے ۔

کاٹھمانڈو مہا نگر پالیکا نے نو عمر طلبہ کی ہلاکت پر آندولن کی حمایت کرتے ہوئے سوگ میں تین دنوں کے لئے تمام اسکولز کو بند رکھنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے ۔

خیال رہے آج جین-زی کے احتجاج کے دوران پولیس کی بربر کارروائی اور گولی باری میں 21 طلبہ کی موت ھوگئی ہے اور 500 سے زائد زخمی ہیں ۔۔ یہ مظاہرہ ملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے مؤثر نتائج کی توقع ہے ۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter