بین الاقوامی مسابقہ حفظ وتفسیر قرآن کے تقسیم انعامات کاپر گرام بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا

عبدالقیوم مدنی مرکز التوحید نیپال

22 اگست, 2025

مكة المكرمة/ مملکتِ توحید سعودی عرب دنیا کا اکیلا ملک ہے جہاں کا دستور کتاب وسنت ہے وہاں کے حکمراں کےاس کی ترویج و اشاعت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں انہیں میں سے سارے عالم میں حفظ و تفسیر کے قرآنی انعامی مسابقوں کا قیام ہے حالیہ ایام میں 45واں بین الاقوامی قرآنی انعامی مسابقہ (مسابقة الملك عبدالعزيز الدولية)کا انعقاد ہوا جس کا اختتامی پروگرام مقدس مقام مسجد حرام کے صحن میں منعقد ہوا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا اس کا مجموعی انعام چالیس لاکھ ریال تھا اور ہر مشارک کو تشجیعی انعامات سے بھی نوازا گیا جس کی تفصیل درج ذیل ہیں:
پہلا زمرہ :
1. محمد آدم محمد جمہوریہ چاڈ 500,000 ریال
2. انس بن ماجد عبد اللہ الحازمی سعودی عرب 450,000 ریال
3. سونسسی بکاری ادریس نائیجیریا 400,000 ریال
دوسرہ زمرہ :
1. منصور بن متعب عوض الحربي سعودی عرب 300,000 ریال
2. عبدالودود بن سديرة الجزائر 275,000 ریال
3. ابراهيم خير الدين محمد ایتھوپیا 250,000 ریال
تیسرہ زمرہ :
1. محمد دماج الشويع یمن 200,000 ریال
2. محمد موسى طاهر كوسي چاڈ 190,000 ریال
3. بدر جانج سینیگال 180,000 ریال
4. محمد أمين حسن امریکہ 170,000 ریال
5. محمد كمال عبد الفتاح شبلي فلسطین 160,000 ریال
چوتھا زمرہ :
1. نصر عبدالمجيد عبد الحميد عامر مصر 150,000 ریال
2. بابو ويجومونو داميانك انڈونیشیا 140,000 ریال
3. طاهر بابيل لیبریا 130,000 ریال
4. يوسف حسن عثمان جمہوریہ القمر 120,000 ریال
5 بوكر ديكو مالی 110,000 ریال
پانچواں زمرہ :
1. أنوى إنترات تھائی لینڈ 65,000 ریال
2. صلاح الدين حسام وزانى پرتگال 60,000 ریال
3. شايخ وانا سو یونین کومور 55,000 ریال
4. عبدالرحمن عبد المنعم سری لنکا 50,000 ریال
5. أنيس شال کوسوو45,000ریال
سعودی عرب کی اسلامی وزارت کے زیرِ نگرانی اس بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد ہوا جس کی سرپرستی خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ فرمائی ، اور ان کی نیابت نائب امیرِ مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیزنے فرمایا۔
اس موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے حفاظ میں سے کامیاب ہونے والوں کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔ یہ عالمی اجتماع اس بات کا عملی اظہار ہے کہ مملکتِ سعودی عرب کے حکمراں خدمت قرآن میں کس طرح نمایاں اور قائدانہ کردار ہے اسی طرح پوری دنیا میں شاہ فہد کمپلیکس مدینہ سے قرآن کریم کی مفت فراہمی ہے۔
اللہ تعالٰی مملکت کے خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے آمین ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter