کلیہ امام ابن القیم میں یومِ آزادی کی پُروقار تقریب کا انعقاد

17 اگست, 2025

مہراج گنج، 15 اگست 2025ء (خصوصی رپورٹ):
کلیہ امام ابن القیم (الدار السلفیہ) کولہوئی بازار، مہراج گنج میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد فضا حب الوطنی کے جذبے سے گونج اُٹھی۔ طلبہ نے ولولہ انگیز تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے جنہیں سامعین نے بے حد سراہا۔

خطابات کے سلسلے میں شیخ اکبر مدنی نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ کلیہ کے موقر استاد مولانا حامد عبدالمنان سلفی نے اپنے مؤثر خطاب میں کہا:
"ہمیں ملک و ملت کے لیے مفید ثابت ہونا چاہیے، امن و استحکام قائم رکھنا چاہیے اور آزادی جیسی عظیم نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔ 15 اگست قربانی، جدوجہد اور عزم و استقلال کا یادگار دن ہے، جو ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔”

تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر کلیہ امام ابن القیم کے ناظمِ اعلیٰ مولانا عبدالرؤف اثری، صدر مدرس مولانا صغیر احمد سلفی سمیت کئی علما و معزز مہمانانِ گرامی شریک ہوئے، جن میں مولانا ابو الکلام ربانی، مولانا عبدالمنان فیضی، مولانا سلمان عالیاوی، مولانا عبدالرحمن عالیاوی، مولانا جاوید سراجی، حافظ عبدالرحیم زیدی، قاری سمیع اللہ جامعی، ماسٹر زبیر اطہر، ماسٹر افضال احمد، ماسٹر شعیب اطہر، مولانا اکبر مدنی، مولانا نور محمد، جناب عمران، جناب اقبال خاں، نیتا شجاع الدین اور جناب سعید احمد شامل تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter