سعودي عرب: 45 واں شاہ عبد العزیز بین الاقوامی مسابقہ قران کریم مکہ مکرمہ میں جاری : قمرالدین ریاضی

11 اگست, 2025

بلا شبہ مسابقہ شاہ عبدالعزیز برائے حفظ وتلاوت قرآن کریم عالم اسلام کا ایک درخشاں علمی و روحانی اجتماع ہے، یہ عظیم الشان مسابقہ مملکت سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود – حفظہ اللہ – کی سرپرستی میں بروز ہفتہ 15 صفر 1447ھ، بمطابق 9 اگست 2025ء، مسجد الحرام مکۃ المکرمۃ میں شروع ہو چکا ہے جس کے ثصفیات کا سلسلہ 6 دنوں تک جاری رہے گا، اس مسابقہ میں دنیا کے 128 ممالک کے منتخب حفاظ و قراء شریک ہوں رہے ہیں۔ یہ تعداد 1399ھ کے آغاز سے لیکر اب تک کی سب سے بڑی تعداد مانی جارہی ہے، جو اس مقابلے کی غیر معمولی مقبولیت اور عالمی اثر و رسوخ کا واضح ثبوت ہے۔
وزارت اسلامی کے وزیرِ فضیلہ الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے اس مسابقہ کے عظیم الشان افتتاحی تقریب میں خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ نہ صرف اہلِ قرآن کے لیے ایک اعزاز ہے بلکہ مملکتِ سعودی عرب کی اُس عظیم پالیسی کا عملی مظہر ہے جس کے تحت قرآن و سنت کی خدمت کو بنیادی ترجیح حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی مسابقتی محفل مملکت کے اس کردار کو اجاگر کرتی ہے جو امتِ مسلمہ کو قرآن کی روشنی میں اتحاد، اعتدال اور وسطیت کے پیغام پر جمع کرنے میں پیش پیش ہے، اور فکری و فتنہ پرور انحرافات کے تدارک میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
یہ مقابلہ محض ایک اعزاز یا انعامی تقریب نہیں، بلکہ ایک عالمی پیغام ہے کہ قرآن کریم ہی مسلمانوں کی اصل وحدت اور عزت کا سرچشمہ ہے۔ دنیا کے اطراف و اکناف سے آنے والے حفاظ و قراء مسجد الحرام کے مقدس ماحول میں تلاوت و ترتیل کے ذریعے نہ صرف اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ قرآن کی لازوال تعلیمات کو اپنے دلوں میں تازہ کرتے ہیں ۔
یہ کہنا بالکل بجا ہوگا کہ یہ بین الاقوامی مسابقہ اب ایک ایسا علمی و روحانی مینار بن چکا ہے، جس کی روشنی دنیا کے ہر گوشے میں قرآن و ایمان کی خوشبو بکھیر رہی ہے۔ مملکتِ سعودی عرب کی یہ خدمت امتِ مسلمہ کی دینی، فکری اور اخلاقی رہنمائی کا ایک ایسا باب ہے جو تا قیامت یادگار رہے گا۔
بار الہ اس حکومت کو تادیر قائم ودائم رکھے اور حاسدین کے شر سے بچائے تاکہ ایسے ہی کتاب وسنت کی روشنی پوری دنیا میں بکھرتی رہے۔ آمین یارب العالمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter