مکہ مکرمہ کے نائب گورنر اور حج وعمرہ کی مستقل کمیٹی کے نائب سربراہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اس سال حج سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے مطابق منی میں مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حج 2025 کو صحت، سلامتی اور خدمات سے متعلق کسی بھی واقعہ سے پاک قرار دیا۔
سابق فلسطینی وزیر صحت
انہوں نے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور تمام حج کارکنوں کی جانب سے مملکت کی قیادت کو کامیاب حج سیزن کے انعقاد پر مبادرکباد دی۔
انہوں نے سکیورٹی، صحت اور خدمات کے شعبوں کے ارکان کے ساتھ اس سیزن کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے رضا کاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے حج ضوابط ، ہدایات کی پابندی اور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے حجاج کے بھی تعریف کی جنہوں نے حج سیزن کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا۔
انہوں نے آئندہ سال کے حج کی تیاری فوری طور پر شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا ’مملکت، اس کی قیادت، حکومت اور عوام کو مقدس مقامات اور ان کے زائرین کی خدمت پر فخر ہے۔‘
انہوں نے تمام کوششوں میں کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع اس دنیا بھر کے اسلامی تنظیموں اور سربراہان کی طرف سے حکومت سعودی عرب کو مبارکبادیاں اور شکریہ نامے پیش کئے جارہے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ مملکت توحید کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور اسے حاسدوں اور شرپسندوں کی چالوں سے محفوظ رکھے۔
عطاء الرحمن المدنی
آپ کی راۓ