کابل میں سلفی علماء کے رہنما مشہور عالم دین شیخ سردار ولی ثاقب کا قتل

طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اب تک دو درجن سے زائد سلفی علماء کا قتل کردیا گیا ہے

15 جولائی, 2022

کابل/ ایجنسی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے عالم اور استاد شیخ سردار ولی ثاقب کو قتل کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق شیخ سردار ولی ثاقب کو کابل کے علاقے کوٹ سانگی میں قتل کیا گیا۔

شیخ سردار ولی ثاقب ننگر ہار کے نارنج باغ مدرسے میں عالم اور استاد تھے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے شیخ ولی ثاقب کے قتل کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کا قتل ان بد عنوان عناصر کا کام ہے جو مسلمانوں کے درمیان انتشار کے بیج بونا چاہتے ہیں۔ ان بد عنوان عناصر کو تلاش کر کے ان کے جرم کی سزا دینی چاہیے۔
کابل میں سلفی علماء کے رہنما کے قتل پر طالبان کا ردعمل:
ذرائع کے مطابق سلفی علماء کے سربراہ اور جلال آباد شہر کے نارنج باغ دینی درسگاہ کے سربراہ شیخ سردار ولی ثاقب کو کابل شہر میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے آج ایک بیان جاری کر کے کابل شہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں سلفی علماء کے سربراہ شیخ سردار ولی ثاقب کے قتل کی تصدیق کی ہے۔
طالبان کی وزارت داخلہ کے مطابق انہیں ان کے گھر میں قتل کیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اب تک دو درجن سے زائد سلفی علماء کا قتل کردیا گیا ہے –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter