مرکز السنہ روپندیہی کے زیرِ اہتمام علمی لیکچرز کا انعقاد

30 جون, 2022

روپندیہی/ کیئر خبر

مرکز السنہ کے زیر نگرانی مدرسہ عمر بن خطاب پرسا کے جامع مسجد میں’’ علم کی اہمیت و فضیلت‘‘ کے عنوان سے ایک اہم و معلوماتی علمی محاضرہ کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا آغاز دس بجے صبح ہوا جس میں جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال کے استاذ شیخ پرویز یعقوب مدنی نائب ناظم اور ایڈیٹر ماہنامہ ترجمان سلف مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال نے مذکورہ عنوان پر قیمتی و علمی محاضرہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ الله جل شانہ نے سب سے پہلے رسول الله کی طرف جو وحی نازل فرمائی وہ اقرا ہے یعنی پڑھ جو آیات پہلے نازل ہوئیں ان سے بھی علم کی اہمیت و فضیلت ظاہر ہو جاتی ہے گویا کہ وحی الہی کے آغاز ہی میں رسول الله کے ذریعے پوری امت کو لکھنے پڑھنے کی تعلیم دی گئ ہے الله سبحانہ و تعالی اہل علم کے درجات کو بلند فرماتا ہے نیز ان کے راہ میں آنے والی مشکلات کو دور فرما دیتا ہے انہوں نے مزید فرمایا کہ علوم کے کئ اقسام ہیں لیکن سب سے افضل و بہتر علم وہ ہے جو انبیاء و رسل لے کر آئے یعنی کتاب و سنت کا علم ہے
بعدہ شیخ احمد الله سلفی صدر جمعیت اہل حدیث حلقہ کرشنا نگر نے "طالب علم کے آداب” کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی محاضر محترم نے فرمایا کہ طالب علم کو اپنی نیت الله کی رضا کا حصول ہی رکھنی چاہیے حصول علم میں صبر و تحمل کا دامن کبھی بھی نہ چھوڑے کسی بھی مسئلے کو دریافت کرنے میں شرم محسوس نہ کرے اپنے آپ کو مطالعے کا عادی بنائے نیز ایسے ساتھیوں کا انتخاب کرے جو علم حاصل کرنے میں آپ کے مددگار و معاون ہوں تلاوت قرآن و نماز کی پابندی کا اہتمام کرے۔ پروگرام کے آخر میں علمی مناقشات کا سلسلہ رہا، جس میں محاضر محترم نے طلبہ کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دئیے۔ پروگرام کی صدارت شیخ محمد نسیم مدنی نے فرمائی اور نظامت کا فریضہ شیخ سالم خورشید نے انجام دیا۔ اس موقع پر مدرسہ عمر بن خطاب پرسا کے جملہ اساتذہ کرام بالخصوص شیخ محمد شریف مدنی, شیخ مجیب الدین مدنی, شیخ خلیل الله فیضی کے علاوہ مقامی و بیرونی طلبہ موجود رہے اخیر میں ناظم مرکز السنة مولانا نسيم احمد مدني کی صدارت اور دعائیہ کلمات کے بعد پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter