نیپال: وزارت محنت نے نیپالی ورکرز کے لئے لیبر پرمٹ (شرم) کو ختم کرنے کا دیا حکم

اب نیپالی ورکرز کو لیبر پرمٹ شرم کی جھنجھٹ سے آزادی ملنے والی ہے

21 اپریل, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر

محکمہ برائے غیر ملکی روزگار اس شرط کو ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے کہ غیر ملکی ملازمت کے لیے جانے والے نیپالیوں کو نیپال میں ہی لیبر پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔

محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل شیش نارائن پوڈیل نے بتایا کہ اس مسئلہ پر بحث و مباحثہ کے بعد جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔

وہ کہتے ہیں کہ "متعلقہ ممالک کو شرم پرمٹ سے کوئی مطلب نہیں ہوتا ہے۔ یہ صرف ایک پریشانی ہے، ہاں اورینٹیشن ٹریننگ، انشورنس، سوشل سیکورٹی وغیرہ کا بندوبست کیا جا سکتا ہے اور ان کا ریکارڈ محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔”

مزید کہتے ہیں "متعلقہ ممالک سے ویزا جاری کرنے کا مطلب لیبر پرمٹ جاری کرنا ہے۔ اب تک، ہم نے یہ نہیں سنا ہے کہ کسی نیپالی کارکن کو لیبر پرمٹ کے بغیر نیپال واپس آنا پڑا ہو،” تاہم، ڈائریکٹر جنرل پوڈیل نے نشاندہی کی کہ قانونی ترمیم ضروری ہے کیونکہ قانونی نظام میں لیبر پرمٹ جاری کرنے کا ذکر ہے۔

محکمہ کو یقین ہے کہ اس سے غیر ملکی ملازمت کا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter