بھارت: حجاب پر پابندی، طالبات کا کالج جانے سے انکار

16 مارچ, 2022

کرناٹک/ ايجنسى

گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے مسلم طالبات پر حجاب کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا جس کے بعد طالبات نے حجاب کے بغیر کالج جانے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الماس نامی طلبہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ حجاب کے بغیر کالج نہیں جائے گی۔

وہ ان طالبات میں سے ایک ہیں جنہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سے حجاب پر حکومت کی پابندی کے خلاف عدالت میں احتجاج کیا۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی لگا دی کیونکہ اُن کا دعویٰ ہے کہ ’دینِ اسلام میں حجاب پہننا فرض نہیں ہے۔‘

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں الماس نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو پردہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صحافی نے جب الماس سے پوچھا کہ اب حجاب پر پابندی لگ گئی ہے تو وہ کس طرح کالج جائیں تو اُنہوں نے کہا کہ وہ اور ان جیسی بہت سی طلبہ کالج جانا چھوڑ دیں گی۔

الماس نے یہ بھی کہا کہ عدالت ہمیں ہمارے آئینی حق سے محروم کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلے، حجاب پہننے والی مسلم لڑکیوں کے ساتھ کلاس رومز میں غیر منصفانہ سلوک کیا جاتا تھا۔ تاہم، اس سے پہلے کہ طلباء اس کے خلاف کھڑی ہوتیں تو کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہوگئے تھے۔

الماس نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کیسز کی کمی کے بعد، جب اسکول دوبارہ سے کُھلے تو یہ معاملہ پھر سے بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ حجاب پہننا ضروری مذہبی عمل نہیں، بنیادی حقوق محفوظ رکھنے کے لیے یونی فارم قابلِ قبول وجہ ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد کرناٹک کے شہر بنگلورو اور اڈوپی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter