نیپال: سابق وزیر محمد آفتاب عالم کا انتقال؛ سیاسی و سماجی حلقے سوگوار؛ نماز جنازہ بعد نماز عصر روتہٹ میں

8 نومبر, 2025

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

نیپالی کانگرس کے سینیئر رہنما سابق وزیر محمد آفتاب عالم کا کئی مہینوں کی علالت کے بعد آج صبح دو بج کر 30 منٹ پر کاٹھمانڈو کے کے ایم سی ہاسپٹل میں انتقال ہو گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
وہ برین ہیمریج شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر طبی عوارض میں مبتلا تھے۔ حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، تاہم مسلسل تشویشناک صورتحال کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق، ان کی نعش ایمبولینس کے ذریعے روتہٹ روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے راجپور، ضلع روتہٹ میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

وہ لیبر منسٹر اور وزیر جنگلات جیسے مناصب پر فائز رہے ۔
سابق وزیر محمد آفتاب عالم کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter