کاٹھمانڈو/کیئر خبر
وزارت برائے اسلامی امور سعودی عرب کے تعاون اور سعودی سفارتخانہ نیپال و مسلم کمیشن نیپال کے مشترکہ زیرنگرانی میں منعقد ہونے والے مسابقہ کا فائنل ٹرم
15,16,17 نومبر 2025 کو ہمالین ہوٹل کوپنڈول للت پور کاٹھمنڈو کے دیدہ زیب ہال میں ہورہا ہے۔ اس مسابقہ کو بنیادی طور پر چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا زمرہ مکمل قرآن کے لئے مختص ہے، جب کہ دوسرا زمرہ 15 پارے کے لئے اور تیسرا زمرہ 5 پارے کے لئے اور چوتھا زمرہ انتیسواں وتیسواں پارے کے لئے مختص ہے، مسلم آيوگ نیپال کی تفصیل کے مطابق ہر زمرے کے متسابقین کے لئے وقت محدد کیا گیا ہے جس کی ساری تفاصیل آیوگ کے ویب سائٹ اور سوشل میں نشر کیا جا چکا ہے۔
مملکت سعودی عرب اسی طرح کے انعامی مسابقات کا انعقاد دنیا کے مختلف ممالک میں وقتا فوقتا کرتی رہتی ہے،تاکہ امت مسلمہ قرآن کریم سے اپنا رشتہ بنائے رکھے، اور اللہ کی کتاب قرآن کریم کی بالادستی ہوتی رہے۔ایسے ہی مملکت سعودی عرب کے فرمانرواجب بھی دنیا کے کسی بھی ملک پر مصیبت وپریشانی لاحق ہوتی ہے تو بغیر دین ومذہب کی تفریق کئے ہوئے انسانیت کا تعاون کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔بار الہ اس حکومت کو تادیر قائم ودائم رکھے اور حاسدین کے شرسے محفوظ رکھے، اورمملکت سعودی عرب کے دینی وملی خدمات کو قبول فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔
آپ کی راۓ