کاٹھمانڈو/کیئر خبر
نیپال کی حکومت نے مختلف ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات 11 سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کے روز کابینہ کے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق چین میں تعینات سفیر کرشن پرساد اولی، امریکہ میں لوک درشن ریگمی، برطانیہ میں چندر کمار گھمیری، جاپان میں ڈاکٹر درگا بہادر سویدی، جرمنی میں ڈاکٹر شیل روپاکھیٹی، اسرائیل میں ڈاکٹر دھن پرساد پنڈت، ملیشیا میں ڈاکٹر نیترا پرساد تملسینا، قطر میں رمیش چندر پوڈیل، روس میں جنگ بہادر چوہان، سعودی عرب میں نریش بکرام ڈھکال اور اسپین میں سنیل ڈھکال کو 20 کارتک تک وطن واپس لوٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ تمام سفیر سابق وزیراعظم کے پی اولی کی حکومت کے دور میں سیاسی بنیادوں پر مقرر کیے گئے تھے۔ اطلاعات و ابلاغ کے وزیر جگدیش کھریال نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سفارتی توازن اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
آپ کی راۓ